کینیڈا کے قصبے ساسکاچیوان میں میئر کے عہدے کیلئے کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) جنوب مغربی کینیڈا کے شہر ساسکاچیوان کو بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ وہاں نومبر میں میونسپل الیکشن ہونے والے ہیں تاہم اس میں میئر کے عہدے کیلئے کوئی بھی امیدوار اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کائل نامی قصبے میں حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ میئر جارج ولیمز جو نومبر 2021 میں میئر منتخب ہوئے تھے وہ اس سال ریٹائر ہوجائینگے اور کسی امیدوار نے میئر کے عہدے کیلئےدرخواست نہیں دی ہے، جبکہ ٹاون کونسل کیلئے کوئی نامزدگی بھی نہیں آئی ہے۔

چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر امبر ڈاشنے کا کہناتھا کہ میئر کی نامزدگی کیلئے درخواستوں کی طلبی کیلئے2 دور ہوچکے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ انھوں نے کہا یہ پریشان کن ہے لیکن میں پرامید ہوں کہ کوئی نہ کوئی آگے بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار 13 نومبر کو ہونے والے الیکشن میں سامنے نہیں آیا تو پھر کونسل ایک ڈپٹی میئر کو چنے گا تاکہ دفتری معاملات کو چلایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں