پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت اور ان تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کی ورک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے پیش نظر یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ یہ کھلاڑی کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کو چھوڑ دیں تاکہ وہ سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی شکل میں ہوں جس کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی جاری نہیں کی تھی۔ یاد رہے کہ اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے نو ٹیسٹ کھیلنے ہیں.اس کے علاوہ اسے آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلنی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے۔ اسطرح پاکستان اس عرصے میں نو ٹیسٹ چودہ ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گا۔تینوں کرکٹرز تینوں فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور پاکستان کو آئندہ آٹھ ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days