کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک

پشاور( آئی ایس پی آر)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کیں۔ بنوں میں کارروائی کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی کرم میں کی گئی، جہاں 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خارجی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔