کے پی کے ہر وزیر کو گھر کی آرائش کے 10 لاکھ ملیں گے، بل منظور

صوبائی وزراء کی مراعات میں اضافے کا بل خیبر پختونخوا اسمبلی نے منظور کرلیا۔بل کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہر وزیر کو سرکاری گھر کی آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے ملیں گے، وزیر سرکاری گھر کی بجائے اپنے گھر میں ہی رہیں گے تو ہر مہینے 2 لاکھ روپے کرایہ ملے گا۔

سرکاری گھر کیلئے وزراء قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر خرید سکیں گے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں