گرفتار افغان شہری سے تفتیش میں پیشرفت، اسامہ بن لادن سے ملنے کا دعویٰ

پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں گرفتار امین الحق مشرقی سے تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امین الحق، افغان شہری ہے، وہ جلال آباد افغانستان میں پیدا ہوا۔ امین الحق نے تفتیشی حکام کے سامنے دعویٰ کیا کہ اسکی اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی۔ امین الحق کے پاس موجود شناختی کارڈ کی نقل پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے۔ پاکستانی کارڈ کے اجرا پر الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب نادرا ترجمان نے امین الحق کے جعلی کارڈ کی تحقیقات پر تبصرے سے گریز کیا۔ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ کتاب ملی جس پر علیحدہ مقدمہ درج ہوگا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے امین الحق مشرقی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں