گرین لینڈ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا:برطانوی وزیراعظم

لندن (غیر ملکی ذرائع)برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ لندن میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق مؤقف پر اگر ٹیرف کی دھمکی بھی دی گئی تو برطانیہ اپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم کے بیان پر اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بھی گرین لینڈ کے معاملے پر سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے اتفاق کیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں چیگوس جزائر کی خود مختاری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

کیمی بیڈینوک نے کہا کہ برطانیہ اپنی ملکیت والا علاقہ دے رہا ہے اور اس کے بدلے استحقاق کے طور پر 35 ارب پاؤنڈ ادا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم اس ڈیل کو ختم کر کے یہ رقم برطانوی افواج کے لیے کیوں مختص نہیں کرتے۔