گلوبل ٹی 20 کینیڈا: مونٹریال ٹائیگرز اور بنگلہ ٹائیگرز نے متضاد فتوحات حاصل کیں. کینیڈا کے سرکردہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کلیم ثناء نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ مونٹریال ٹائیگرز کو ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف سات وکٹوں سے زبردست فتح دلائی، اور اس کامیابی سے انہوں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب، شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا نے سرے جیگوارز کے خلاف دو وکٹوں سے فتح حاصل کی.جس سے گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے چوتھے ایڈیشن کے ایک اور دلچسپ مقابلے میں پیر کو کامیابی حاصل ہوئی۔
کواڈ انجری کےبعد کلیم ثناء نے13رنزدے کر 4کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ انہوں نے اپنے افغان نیو بال پارٹنر عظمت اللہ عمرزئی جنہوں نے 32رنزدے کر 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی.دونوںبالرزنےساتھ مل کر پاور پلے کے اندر ہی ٹائیگرز کے حق میں کھیل کا رخ موڑ دیا اورٹورنٹو نیشنلز کو صرف 30رنز کے عوض 7کھلاڑی آؤٹ پر کردئیے،جس کےبعدٹورنٹو نیشنلز کو 52 کے معمولی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئے۔
ٹورنٹو نیشنلز کےجتندرپال مٹھارو نے12 رنزسکورکئے.وہ واحد بیٹسمین تھے جو ڈبل ڈیجٹ تک پہنچ سکے۔مونٹریال ٹائیگرز کے قائم مقام کپتان ٹم سیفرٹ نے ٹی ڈی اسٹیڈیم برامپٹن میں ابر آلود حالات میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مونٹریال ٹائیگرز کو ابتدامیں نقصان اٹھاناپڑا لیکن سیفرٹ (15 ناٹ آؤٹ) نے 51 گیندیں باقی رہتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس جیت نےمونٹریال ٹائیگرز کو مڈ ٹیبل کے جھمیلے سے بچایا، اور وہ چھ میچوں میں نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، لیگ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے۔ٹورنٹونیشنلز نے لیگ میچز 3 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ مکمل کیے، اور سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔کیمفر، شکیب نے بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کو تیسری پوزیشن دلائی.
پہلے میچ میں، بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا نے سرے جیگوارز کو 2 وکٹوں سے شکست دی اور برامپٹن وولوز کے پیچھے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مسی ساگا نے چھ میچوں میں 4 فتوحات اور 2ناکامیوں کے ساتھ8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔سرے جیگوارز دوسری سے نچلی پوزیشن پر رہے، انہوں نے چھ میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔
بارش کی وجہ سے 18 اوور فی سائیڈ تک محدود میچ میں، بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی کرٹس کیمفر 17رنزدےکر4کھلاڑی آؤٹ نے مسی ساگا کے اٹیک کی قیادت کی.جس سے سرے جیگوارز کو 18 اوورز میں 108/8 تک محدود کر دیا گیا۔ جواب میں، بنگلہ ٹائیگرز نے سرے جیگوارز کی شاندار بولنگ کے باوجود ہدف حاصل کرلیاجبکہ 3 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
جیگوارز نے پاور پلے کے اختتام سے پہلے ہی ٹاپ آرڈر کھو کر صرف 28 رنز بنائے۔ ان کے بیٹسمین کوئی بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اورٹائیگرز باقاعدگی سے وکٹیں لیتے رہے۔
تاہم، سرے جیگوارز کے بولرز نے مسی ساگا کو اس آسان ہدف کے تعاقب میں مشکلات میں ڈالے رکھا۔ کیوی پیسر بین لسٹر نے سرے جیگوارز کے بولرز میں بہترین کارکردگی دکھائی، چار اوورز میں 3/12 کے اعداد و شمار کے ساتھ۔ تجربہ کار ویسٹ انڈین اسٹار سنیل نرائن اور لوگان وین بیک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی کوششوں نے مسی ساگا کے کسی بھی بیٹسمین کو سیٹ ہونے نہیں دیا کیونکہ وکٹیں تیزی سے گرتی رہیں۔بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 30 گیندوں پر 36 رنز بنا کر بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا ن کے فتح کےقریب کیا. انہیں وین بیک کے ہاتھوں پیچھے کیچ آؤٹ کیا گیا۔پرگت سنگھ نے مارکس اسٹوئنس کو تھرڈ مین کی جانب سے چوکا مار کر فتح حاصل کی۔