گلوبل ٹی20 کینیڈا ٹورنامنٹ:مونٹریال ٹائیگرز کی زبردست کامیابی، وینکوور نائٹس کو 10 رنز سے ہرادیا

برامپٹن : گلوبل ٹی20 کینیڈا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں مونٹریال ٹائیگرز نے وینکوور نائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے دی۔مونٹریال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کوربن بوش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز بنائے جبکہ ڈلپریٹ بجوا نے بھی 33 رنز اسکور کیے۔جواب میں، وینکوور نائٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ ڈپندرا سنگھ ایری نے 30 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوائین پریٹوریئس نے 31 رنز بنائے۔مونٹریال ٹائیگرز کے محمد عامر نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کلیم ثناء نے بھی 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز آیان افضل خان کو دیا گیا جنہوں نے 16 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کی.

اپنا تبصرہ لکھیں