گوادر:ایران کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیر جاں بحق

گوادر (نامہ نگار) ایران کی سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران ایک پاکستانی ماہی گیر جاں بحق ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر نقیب اللّٰہ کاکڑ کے مطابق جاں بحق ماہی گیر کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی علاقے کے قریب شکار میں مصروف تھا۔

نقیب اللّٰہ کاکڑ نے بتایا کہ ماہی گیر کی میت ایران سے گوادر منتقل کر کے گنز پہنچا دی گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے پاکستانی حکام نے ایرانی حکام سے رابطہ جاری رکھا ہوا ہے۔