’گولڈن فنانس 117‘ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت

چین کے ساتویں بڑے شہر تیان جن کے مضافات میں واقع ’گولڈن فنانس 117‘ ایک 597 میٹر بلند نامکمل عمارت ہے، یہ بلند و بالا عمارت اس وقت بالکل خالی اور غیر آباد ہے اور یہ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت ہے۔اصل میں گولڈن فنانس 117 المعروف چائنا 117 ٹاور کو ایک پرتعیش ریئل اسٹیٹ سینٹر پیس کے طور پر تیان جن شہر میں ڈیزائن کیا گیا تھا، جبکہ یہ دنیا کی بلند ترین نامکمل اور غیر آباد بلڈنگ کے طور پر بھی مشہور ہے۔اسکی تعمیر 2008 میں شروع ہوئی لیکن صرف دو سال بعد ہی عالمی کساد بازاری کے دوران اس پر کام روک دیا گیا۔2011 میں اسکی تعمیر کا کام پھر شروع ہوا اور اندازے کے مطابق اسے 2018 سے 2019 کے درمیان مکمل ہونا تھا، تاہم ستمبر 2015 میں تعمیراتی کام ایک بار پھر معطل کر دیا گیا اور اس کے بعد سے یہ اسی طرح اور نامکمل پڑا ہے۔جب گولڈن فنانس 117 کی تعمیر کا کام رکا تو یہ متاثر کن عمارت اس وقت دنیا کی پانچویں سب سے بلند عمارت تھی لیکن اب یہ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں