دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پیرس اولمپکس 2024 کے رنگ میں رنگ گیا اور سمر اولمپکس کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
گوگل اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈوڈلز کے لیے شہرت رکھتا ہے، جو سال بھر مختلف، خصوصی تقریبات اور مواقع کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
پیرس اولمپکس 2024 کا باضابطہ آغاز آج (جمعہ کو) سے فرانسیسی دارالحکومت میں ہو رہا ہے۔
رواں ماہ کی 26 تاریخ یعنی آج سے شروع ہونے والے سمر اولمپکس جنہیں پیرس اولمپکس 2024 کا نام دیا گیا ہے، کے آغاز کا جشن منانے کے لیے گوگل نے ہوم پیچ پر نظر آنے والے ڈوڈل کو تبدیل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایوینٹس منعقد ہوں گے جس میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لےرہے ہیں۔