گھر کی چمنی میں پھنسی بلی کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

انگلینڈ میں مالک کی چمنی میں پھنسنے والی بلی کو بحفاظت طریقے سے نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انگلینڈ میں چمنی صاف کرنے والی ایک ٹیم کی خدمات اس وقت طلب کی گئی جب ایک پالتو بلی ایک چمنی کے اندر پھنس گئی تھی جس کے بعد بلی کو ڈیڑھ دن تک اسی میں وقت گزارنا پڑا۔

بلی کے مالک ڈائلن ٹنسور اور ایمی بیکس نے بتایا کہ انکی 10 ماہ کی بلی (لونا) بذریعہ ایک اسکائی لائٹ سے انکے ڈیسبرو میں واقع گھر کی چمنی میں جاگری اور پھنس گئی۔

ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے اسکو ریسکیو کرنے کی کوشش کی لیکن انکی کوششوں کے دوران بلی بھاگ کر مزید چمنی کے اندر چلی گئی۔

جس کے بعد چمنی کی صفائی کے کریو کو بلایا گیا جنھوں نے خصوصی کیمروں کی مدد سے بلی کی لوکیشن کا پتہ چلایا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اسے ریسکیو کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں