مسی ساگا، اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو کی ایسوسی ایٹ وزیر برائے ہاؤسنگ، معزز نینا ٹینگری کی جانب سے ایک شاندار کمیونٹی بی بی کیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں شدید گرمی کے باوجود سینکڑوں شہریوں، خاندانوں، میڈیا نمائندگان اور کمیونٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

یہ رنگا رنگ اور خوشگوار تقریب نہ صرف بہترین تنظیمی معیار کی حامل تھی بلکہ اس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کی فہرست نے بھی اسے خاص اہمیت بخشی۔ نمایاں مہمانوں میں شامل تھے.
ریچی ویلڈیز (MP) – سیکرٹری آف اسٹیٹ، کینیڈا،اسٹیفن فرانسس لیچے (MPP) – وزیر برائے توانائی و معدنیات،شریف صباوی – پارلیمانی اسسٹنٹ برائے وزیر ثقافتی ورثہ، کھیل، سیاحت و ثقافتی صنعتیں کونسلر ایلونس ٹیجواورکونسلر جو ہورنیِک خصوصی طورپر اس تقریب میں شریک ہوئے.

اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی قائدین، کارکنان، اور کمیونٹی انفلوئنسرز کی شرکت نے شہری یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا۔یہ بی بی کیو ایونٹ نہ صرف ملاقاتوں، مکالموں اور رابطوں کا ذریعہ بنا بلکہ ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ اونٹاریو کے عزم کی بھی بھرپور عکاسی کرتا رہا۔
Jang News Canadaاور Toronto 360 کی جانب سے اس کمیونٹی تقریب کی شاندار کوریج پر تہہ دل سے شکریہ۔ایک شاندار دن: وابستگی، بات چیت، اور اونٹاریو کی مضبوطی کی جانب ایک اور قدم!

