ہاؤس آف کامنز” کیلئےبھارتی امیدواروں کی بڑی تعدادانتخابی دوڑمیں شامل

اونٹاریو:”ہاؤس آف کامنز” کیلئے وفاقی انتخابات 2025 آج سے ایڈوانس پولنگ سے شروع ہورہی ہے.فیڈرل انتخابات میں سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی حمایت کررہی ہیں ۔حکمران جماعت لبرل پارٹی آف کینیڈا سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کے امیدواربھی پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔ان میں سینٹرسٹ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)،نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)،گرین پارٹی آف کینیڈااورپیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC)شامل ہیں۔ان امیدواروں میں ایک بڑی تعدادبھارتی نژادامیدواروں کی ہے ۔

کینیڈا کے فیڈرل الیکشن کیلئے جی ٹی اے کے بھارتی نژاد اُمیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے.

1- یوگیش سباروال ، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کےامیدوار ہیں اور کنگ / وان سے انتخاب لڑرہے ہیں.
2- سوچیتا جالن، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کی سکاربرو / روژ پارک سے انتخابی امیدوار ہیں.
3- اے ایس ایم ترن،پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کی طرف سے سکاربرو ساؤتھ ویسٹ سے امیدوار ہیں.
4- گرمیت سوندھی ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کی طرف سے سکاربرو نارتھ سے وفاقی امیدوار ہیں.
5- کرشمہ منجی، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی امیدوار کے طور پر سکاربرو نارتھ سے انتخاب لڑرہی ہیں.
6- سرن بلارنجن ، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کی طرف سے ایٹوبیکو نارتھ سے امیدوار ہیں.
7- امن دیپ سودھی، لبرل پارٹی آف کینیڈا کیلئے برمپٹن سینٹر سے امیدوار ہیں.
8- ترن چہل، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کی طرف سے برمپٹن سینٹر سے امیدوار ہیں.
9- ہرسمرن کور ہنڈل، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کے برمپٹن سینٹر سے امیدوار ہیں.
10- جیش بھرمبھٹ ، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کے برمپٹن / چنگوسی سے وفاقی امیدوار ہیں.
11- آوی دھالیوال آزادامیدوار کی حیثیت سے وفاقی انتخاب کا حصہ ہیں.
12- منندر سدھو ، لبرل پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے برمپٹن ایسٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں.
13- باب دوسانج ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کے برمپٹن ایسٹ سے امیدوار ہیں.
14- ہرجیت سنگھ ، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کے برمپٹن ایسٹ سے امیدوار ہیں.
15- انیل بودھائی، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کیلئے برمپٹن سینٹر سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
16- ہراریت سنگھ ، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کیلئے برمپٹن ایسٹ سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
17- روبی سہوتا ،لبرل پارٹی آف کینیڈا کیلئے برمپٹن نارتھ کیلڈن سے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں.
18- امن دیپ جج ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کیلئے برمپٹن نارتھ کیلڈن سے انتخاب میں امیدوار ہیں.
19- سَت آنند ، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کیلئے برمپٹن نارتھ کیلڈن سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
20- سونیا سدھو، لبرل پارٹی آف کینیڈا کیلئے برمپٹن ساؤتھ سے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں.
21- سکھدیپ کانگ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کیلئے برمپٹن ساؤتھ سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
22- راجنی شرما ، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کیلئے برمپٹن ساؤتھ سے امیدوار ہیں.
23- وجے کمار، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کیلئے برمپٹن ساؤتھ امیدوار ہیں.
24- کمل کیرا ،لبرل پارٹی آف کینیڈا کی برمپٹن ویسٹ سے وفاقی امیدوار ہیں.
25- امنجیت گل ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کے برمپٹن ویسٹ سے امیدوار ہیں.
26- منموہن کروڈ ، آزاد حیثیت سے برمپٹن ویسٹ کے حلقے سے انتخابی دوڑمیں شامل ہیں.
27- گردیپ وولوز ، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کیلئے مسی ساگا سینٹر سے امیدوار ہیں.
28- نیتا کانگ ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کی طرف سے مسی ساگا ایسٹ / کک وِلسل سے امیدوار ہیں.
29- امیت گپتا ، پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کیلئے مسی ساگا ایسٹ سے انتخاب لڑرہے ہیں.
30- اکوِندر سنگھ ، لبرل پارٹی آف کینیڈا کے مسی ساگا مالٹن سے وفاقی امیدوار ہیں.
31- پرم گل ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC) کیلئے مِیلٹن ایسٹ سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
32- انیتا آنند،لبرل پارٹی آف کینیڈا کی اوک وِلسٹ ایسٹ سے وفاقی امیدوار ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں