ہائیکنگ کے دوران 400 فٹ بلندی سے گر کر بچ جانیوالا نوجوان

کہتے ہیں نہ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے بالکل ایسا ہی امریکا میں ایک نوجوان کے ساتھ ہوا اور وہ 400 فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر بھی زندہ بچ گیا۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کی ایک پہاڑی پر ہائیکنگ کرتے ہوئے ایک 19 سالہ نوجوان 400 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا اور معجزانہ طور پر نہ صرف زندہ بچ گیا بلکہ زیادہ زخمی بھی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق، یہ نوجوان میسن کاؤنٹی میں ہائی اسٹیل بریج پر چلتے ہوئے پھسل کر نیچے گرا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس نوجوان کو بچانے کے لیے امدادی ٹیم نے 2 گھنٹے تک آپریشن کیا اور دوربین کی مدد سے اسے تلاش کرنے کے بعد ایک ایک اہلکار رسی کے ذریعے پل سے نیچے کھائی میں اترا اور نوجوان کو ریسکیو کیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اتنی بلندی سے گر کر بھی نوجوان کو ضرف ہاتھوں میں معمولی چوٹیں آئیں۔

اس حوالے سے مقامی فائر فائٹر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس پل سے گزرتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ نوجوان خوقسمتی سے بچ گیا ورنہ ہر سال اس پل سے 5 سے 7 افراد نیچے گر کر مر جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں