پورٹ لوئس (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے ماریشس کے وزیر صحت انیل کمار بچو سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فارماسیوٹیکل شعبے میں مشترکہ تعاون، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی شناخت، طلبہ اور ڈاکٹروں کے تبادلے اور عوامی صحت کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان صحت کے شعبے میں شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔

