ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ امبر ہرڈ اس وقت ایک بیٹی کی والدہ ہیں اور وہ 2023ء میں اسپین منتقل ہو گئی تھیں۔امبر ہرڈ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 8 اپریل 2021ء کو ہوئی تھی۔
ان کی ترجمان نے اداکارہ کے اب بھی اسپین میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی حمل کے کافی ابتدائی دنوں میں ہیں، ہم اس مرحلے پر زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ یوں تو کافی معروف ہیں لیکن ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ کی جانب سے 2022ء کے دوران ان کے خلاف بہت زیادہ مشہور ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے کی وجہ سے امبر توجہ کا مرکز بنیں۔
اس مقدمے میں عدالت نے 37 سالہ امبر ہرڈ کو سابق شوہر جونی ڈیپ کی شہرت کو پہنچنے پر نقصان کے معاوضے کے طور 10 ملین ڈالرز اور اضافی ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔