ہالی ووڈ فلم پائیریٹس آف دی کیریبین کا اداکار شارک کے حملے میں ہلاک

ہالی ووڈ کی مایہ ناز فلم پائیریٹس آف دی کیریبین کے اداکار تمایو پیری ہوائی میں شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

پیری اتوار کی دوپہر کو ہوائی کے جزیرے اوآہو کے مالائیکاہانا ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے کہ شارک نے ان پر حملہ کردیا۔

49 سالہ پیری نے بلو کرش اور ہوائی فائیو زیرو (Hawaii Five-0) میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ہونولولو میں مقامی حکام کے مطابق پیری ماہر لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھے جنہیں ہر کوئی پسند کرتا تھا اور وہ دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں