ہاکی فیڈریشن پرو لیگ کیلئےایک بار پھر امید سے

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرکے پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کی ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے ہاکی پلیئرز کو سہولیات کی فراہمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری رانا مجاہد علی نے بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ ۔ وزارت خزانہ اور پی ایس بی سے مثبت اشارے ملے ہیں۔امید ہے پرو لیگ میں شرکت کی ایف آئی ایچ ڈیڈ لائن بڑھا دے گی۔کوشش ہےحکومت کی مالی امداد سے پاکستان پرو لیگ میں ان ایکشن دکھائی دے۔ رانا مجاہد نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاکستان ہاکی کو سپورٹ کرنے پر شکر گذار ہیں۔محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو میڈیکل اور ٹریننگ کی سہولیات کی فراہمی پاکستان ہاکی کےلئے خوش آئند ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لیے مسائل کامکمل خاتمہ ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں