ہتک عزت قانون جیسے کالے قوانین کے ذریعے ’لیجیسلیٹیو آمریت‘ ناقابلِ قبول ہے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون جیسے کالے قوانین کے ذریعے’لیجیسلیٹیو آمریت‘ ناقابلِ قبول ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیرآئینی اور غیرقانونی پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ صحافیوں، چینلز، اخبارات اور جرائد کو غیرقانونی انتظامی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی، سیاسی کارکن اور شہری ماورائے آئین و عدالت جبر کا نشانہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے ہراساں کرنے اور سیاسی آزادیاں غصب کرنے کا شرمناک ہتھیار بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں