ہریزیڈنٹ گولف چیمپئن شپ محمد عالم نے جیت لی

لاہور : تیسری پریزیڈنٹ پی جی اے پروفیشنل گولف چیمپئن شپ لاہور گیریژن کے محمد عالم نے جیت لی۔ ڈیفنس رایا گالف کلب میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی فائنل فلائٹ میں نہ ہونے کے باوجود عالم نے شاندار واپسی کی اور آخری روز 66 کے شاندار سکور کے ساتھ 71، 74 اور مجموعی طور پر 211 کے سکور پر ایونٹ کا اختتام کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے فیورٹ کھلاڑیوں احمد بیگ، محمد منیر اور محمد زبیر کو پیچھے چھوڑا۔ چیمپئن: محمد عالم (211 – 71، 74، 66) سکور کے ساتھ پہلے دوسرے احمد بیگ (214 – 72، 68، 74) سکور کے ساتھ دوسرے اور محمد منیر (214 – 69، 72، 74) کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دیگر نمایاں کارکردگیوں میں لاہور گیریژن کے محمد شہزاد، کاشف مسیح، مدثر اقبال اور شاہد پرویز شامل تھے۔ سینئر اور جونیئر پروفیشنلز کی کیٹیگریزمیں سینئر پروفیشنلز محمد نصیر فاتح رہے محمد طارق نے دوسری اور محمد جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جونیئر پروفیشنلز میں محمد ساحل فاتح رہے محمد اشعث دوسرے اور ریحان بابر تیسرے نمبر پر رہے۔ تین روزہ ایونٹ میں دوسرے روز بارش کے باعث کھیل میں خلل پڑا، جس کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔ احمد بیگ پہلے راؤنڈ کے بعد 69 کے سکور کے ساتھ سرفہرست تھے، ان کے بعد محمد زبیر (70)، محمد عابد (71) اور محمد عالم (71) سکور پر تھے۔ 102 پروفیشنل گولفرز کے مابین مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، جس کا حتمی نتیجہ عالم کی غیر متوقع فتح پر منتج ہوا۔ چیمپئن شپ کے اختتام ہر لیفٹیننٹ جنرل عبد العزیز، صدر پنجاب گالف ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کۓ۔

اپنا تبصرہ لکھیں