ہسپانوی خاتون نے اپنی شادی کا ذمے دار ٹرمپ کو قرار دیدیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی پرستار نے اپنی شادی کا ذمے دار ٹرمپ کو قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

انتخابات سے قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سے امریکی عوام میں ان کی حمایت مزید بڑھ گئی ہے۔

اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ہسپانوی خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شادی کا کریڈٹ ان کے کاندھوں پر سجا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیسے ان کے موجودہ شوہر ایک فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے لے گئے تھے۔

خاتون کے مطابق اس ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے موجودہ شوہر پر ان سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا اور کہا کہ اگر اس خاتون سے شادی نہ ہوئی تو تم ڈپریشن کا شکار ہو جاؤ گے۔

سابق امریکی صدر نے اس ملاقات کے دوران خاتون کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

مس للچ نامی ایکس صارف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اس ملاقات کے ٹھیک 3 ہفتے بعد میری منگنی ہو گئی تھی۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ ملاقات اور اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں