ہم تو دہشتگرد ہیں:شبلی فراز، آپ ایسی باتیں نہیں کریں: چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے شکوہ کیا کہ ہم تو جی دہشت گرد ہیں۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو دہشتگرد ہیں، جس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی باتیں نہیں کریں۔

جوڈیشل کمیشن کے رکن شیخ آفتاب نے بتایا کہ پی ٹی آئی والے اچھے شہری ہیں اجلاس میں یہ بات مذاق میں ہوئی تھی، اتنے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو ہوئی کہ کسی نے جواب ہی نہیں دیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 24 نومبر تک تمام سندھ ہائی کورٹ ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ بنانے پر تجاویز آئی تھیں، اس معاملے پر اجلاس 25 نومبر تک مؤخر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں