ہم سب مل کر بھی کمزور ہیں، اسرائیل اکیلا مضبوط ہے، راجا پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر بھی کمزور ہیں اور اسرائیل اکیلا بھی مضبوط ہے، کیوں کہ انہوں نے اپنے معاشرے کو مضبوط کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قراردادوں میں طاقت جب آئے گی جب دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ 25 کروڑ لوگ متحد ہیں، وزیر اعظم مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں اور ملک کو بچائیں۔

جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بہت ساری سیکیورٹی کے باوجود اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیا، وزیراعظم کوشش کریں او آئی سی کا اجلاس بلائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو یہ ایوان ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور دہشت گردی سمجھتا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ فلسطین پر مظالم پر ہمارا ردعمل سب سے کمزور ہے، کیا فرق پڑتا ہے اگر ہم نیتن یاہو کو دہشت گرد اور قاتل ڈکلیئر کرتے؟

اپنا تبصرہ لکھیں