ہیلی بیبر نے جسٹن بیبر سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد بھی متوقع ہے۔

ایک انٹرویو میں 30 سالہ جسٹن بیبر کی اہلیہ 27 سالہ ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے مجھے پہلے دن سے میرے تعلقات کے بارے میں بہت برا محسوس کرایا کہ یہ رشتہ ٹوٹ رہا ہے، وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی طلاق ہو رہی ہے۔

ہیلی بیبر نے کہا کہ ایسا ہے کہ لوگ یقین نہیں کرنا چاہتے کہ ہم خوش ہیں، میں اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں ایک بڑے راز کو چھپا رہی ہوں جو مجھے اچھا نہیں لگا، میں باہر جانے اور اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں