یرغمالیوں کی رہائی پیر سے شروع ہو گی، فلسطینی قیدی بھی رہا ہونگے:اسرائیل

تل ابیب (ایجنسیاں) — اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی پیر کی صبح سے شروع ہو گی۔

اسرائیلی حکومتی ترجمان نے بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ تمام 20 یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کر دیا جائیگا۔ مزید کہا گیا کہ زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 28 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں وصول کی جائیں گی۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائیگا، جس سے دوطرفہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں