ینگ ڈاکٹرز کو ایڈہاک ختم ہونے پر اسپتال سے فارغ کر دیاگیا

لاہور:محکمہ صحت پنجاب نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے سروسزاسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کو ایڈہاک ختم ہونے پر اسپتال سے فارغ کر دیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال نے ایڈہاک ختم ہونے پر متعدد ڈاکٹرز کو اسپتال سےفارغ کر دیا۔ چیئرمین وائےڈی اے پنجاب، صدر وائےڈی اے سروسز اسپتال کا ایڈہاک ختم کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہے کہ 30 جون کے بعد اکثر ڈاکٹرز کی ایڈہاک ختم ہو گئی تھی اور ایڈہاک ختم ہونے، ایکسٹینشن نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرز کو اسپتال سےفارغ کیا گیا۔

وائے ڈی اے سروسز اسپتال نے تمام کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وائےڈی اے کا کہنا ہے کہ آج رات اجلاس کے بعد اگلا لائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا۔

حکومتِ پنجاب نے اسپتالوں میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں