یواےای سےخوشخبری:”اس بار۔ہنڈی پر وار””مہم جاری ،6ارب ڈالرز زرمبادلہ پہنچنے کا عندیہ

دبئی:متحدہ عرب امارات سے پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری۔سفیر پاکستان نے سال 2025 میں امارات سے پاکستان کیلئے 6ارب ڈالرز زرمبادلہ پہنچنے کا عندیہ دے دیا.متحدہ عرب امارات میں پاکستان قانونی طریقے سے زرمبادلہ بھیجے کیلئے ایک بڑی مہم جاری جس کا عنوان ہے “اس بار۔۔۔ہنڈی پر وار””

مہم کے تحت ایک تقریب ہوئی جس کا اہتمام نجی ترسیلات زر کمپنی کیجانب سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے.اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا اگلے سال امارات سے پاکستان زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافے کا امکان ہے .
انہوں نے توقع ظاہر کی کے اگلے سال امارات میں بسے پاکستانی 6ارب ڈالرز بھیجیں گے.یادرہے فی الحال متحدہ عرب امارات میں اووسیز پاکستانی 5ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ بھیجتے ہیں.ہنڈی کے خلاف مہم چلانے والی نجی ترسیلات زر کمپنی کا کہنا ہے محنت کشوں کی رہائش گاہوں ٹخ ہنڈی کیخلاف پیغام پہنچایا ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے مقامی اداروں نے بھی بھرپور ساتھ دیا ہے.تقریب میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستانی بزنس کمیونٹی لیڈرز کو ایوارڈ سے بھی نواز گیا .

اپنا تبصرہ لکھیں