انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ میں عہدوں کی قانونی تشکیل کا سلسلہ جاری

حالیہ انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ میں عہدوں کی قانونی تشکیل کا سلسلہ جاری ہے، 20 اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور 4 سب کمیٹیوں کی تشکیل ہوچکی جبکہ بقیہ 48 پارلیمنٹری ڈیلیگیشنز کے انتخابات کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں ہوگا۔

پارلیمنٹ میں رابرٹا میٹسولا کے صدر بننے کے بعد پارلیمنٹ کے 14 نائب صدور بھی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ جاری ہفتے میں پارلیمنٹ کی 20 اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور 4 سب کمیٹیوں کی تشکیل بھی اب مکمل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ہر کمیٹی میں شامل ارکان نے اپنا چئیرمین اور 4 وائس چیئرمین بھی منتخب کرلیے ہیں۔

اب صرف 48 پارلیمنٹری ڈیلیگیشنز کے انتخابات کا مرحلہ باقی رہ گیا ہے جو یورپ میں چھٹیوں کا سیزن ہونے کے باعث اگست اور ستمبر میں ہوں گے۔

یورپین پارلیمنٹ میں جن 20 پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور 4 سب کمیٹیوں کی تشکیل ہوئی ہے۔

ان میں فارن افئیرز، ڈویلپمنٹ، انٹرنیشنل ٹریڈ، بجٹ، اکنامک اینڈ مانیٹری افئیرز، بجٹری کمیٹی، امپلائمنٹ اینڈ سوشل افئیرز، ماحولیات پبلک ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی، انڈسٹری ریسرچ اینڈ انرجی، انٹرنل مارکیٹ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن، ٹرانسپورٹ اینڈ ٹورازم، ریجنل ڈویلپمنٹ، ایگریکلچر اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، فشریز، کلچر ایجوکیشن اینڈ لیگل افئیرز، سول لبرٹیز جسٹس اینڈ ہوم افئیرز، کانسٹیٹیوشنل افئیرز، وومن رائٹس اینڈ جینڈر ایکویلٹی اور پٹیشنز کے متعلق کمیٹیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سب کمیٹیوں میں ہیومن رائٹس، سیکیورٹی اینڈ ڈیفینس، ٹیکس میٹرز اور پبلک ہیلتھ کی سب کمیٹی شامل ہے۔

یاد رہے کہ 5 سال کے لیے منتخب پارلیمنٹ میں، صدر سمیت تمام عہدوں کی میعاد اڑھائی سال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں