یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے دونوں ممالک میں موجود کمیونٹی کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر یہاں پڑھنے والے طلبہ نے سفیر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے طلبہ کے فنانشل مسائل حل ہوئے۔اسی طرح شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے مسائل بھی اٹھائے۔ جس پر سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے نئے اٹھائے جانے والے مسائل فوری حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔سفیر پاکستان نے شرکاء کی جانب سے ان معاملات کو حل کرنے کےلیے تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ جبکہ ڈائسپورا نے کھلی کچہری کی اس باقاعدہ اور بامعنی مصروفیت کو سراہا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days