ایک یورپی ملک کے وزیراعظم نے روس کو ناقابل تسخیر قراردے دیا

روس یوکرین تنازع کے بعد یورپی ممالک ماسکو کے خلاف ہیں لیکن ایک یورپی ملک کے وزیراعظم نے روس کو ناقابل تسخیر قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے ایک انٹرویو میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تنازع میں فوجی طاقت کا توازن روس کے حق میں اتنا ہے کہ میدان جنگ میں اس کی شکست ناقابل فہم ہے۔

اوربان جنہون نے گزشتہ ہفتے روس کا دورہ بھی کیا جس پر مغرب بالخصو یورپی یونین شدید ناراض ہے لیکن ہنگری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفر ان کے امن مشن کا حصہ تھا اور کیف کا دورہ بھی اسی تناظر میں تھا۔

ہنگری وزیراعظم اس ہفتے نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے سے پہلے چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

اوربان نے امن مذاکرات فوری طور پر کرانے پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگلے چند مہینوں میں روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی مزید بڑھے گی۔ اگر بروقت امن قائم نہ ہوا تو تصادم کی شدت، ہلاکتوں کی تعداد، متاثرین کی تعداد پچھلے سات مہینوں کے مقابلے زیادہ ہوگی۔

اوربان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے پاس اس بات کا “واضح وژن” ہے کہ وہ اس تنازع میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ماسکو کی فوجی طاقت بہت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں