یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید عبدالقادر گیلانی جو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں اسپین کے شہر بارسلونا میں دورانِ سیر و تفریح اپنی قیمتی گھڑی سے محروم ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق عبدالقادر گیلانی چھٹیاں منانے کیلئے ان دنوں بارسلونا میں موجود ہیں۔ دورانِ سفر نامعلوم چور ان کے ہاتھ سے گھڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ گھڑی کی مالیت تقریباً 56 ہزار یورو بتائی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے. جو سونے کی پلیٹنگ اور جڑے ہوئے ہیرے کی وجہ سے خاصی قیمتی تھی۔

یادرہے SKANS ACCOUNTANTS CANADAکے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی بھی گزشتہ دنوں بارسلونا میں موجودتھے اور اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کے دوران قیمتی گھڑی جس کی مالیت تقریبا 50ہزارڈالر بتائی جاتی ہے سے محروم کردیئے گئے تھے.

مقامی ذرائع کے مطابق بارسلونا میں سڑکوں پر قیمتی موبائل فونز اور گھڑیاں چھیننے کے واقعات عام ہیں اور سیاح اکثر اس قسم کی وارداتوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں