یومِ استحصال کشمیر: ایتھنز میں فرینڈز آف کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ایتھنز (خالد مغل سے) ایتھنز میں آج یومِ استحصال کشمیر منایا گیا، بھارتی سفارتخانہ کا سامنے فرینڈز آف کشمیر کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح آج ایتھنز میں بھی یومِ استحصال کشمیر منایا گیا۔ ایتھنز میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے درجنوں پاکستانی اور کشمیریوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کشمیری پرچم آُٹھا رکھے تھے اور وہ بین الاقوامی برادری سے 5 اگست 2019 کے غیر وقانونی اقدامات واپس لئے جانے کا زبردست مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرے میں موجود مقررین نے تقاریر کیں۔ پاکستان جرنلسٹس کلب یونان کے سیکریٹری برائے کشمیر امور اور یونان میں کشمیری رہنما تنویر جرال نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار اور عالمی برادری بھارت کی مجرمانہ کاروائیوں پر بیشک خاموش رہیں مگر کشمیریوں کا جذبہِ حریت ہمیشہ کی طرح آج بھی بلند ہے، بھارتی سفاترخانہ کے سامنے اُنہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے اور کشمیر کی پرانی حیثیت کو فوری بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں