دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔یاد رہے کہ چین، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد ہوا۔ان ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days