یونان:سیاحتی جزیرے ساندورینی میں 4 دن سےسینکڑوں زلزلے کے جھٹکے جاری

یونان کے معاروف سیاحتی جزیرے ساندورینی میں گزشتہ 4 دنوں سے وقفے وقفے سے سینکڑوں زلزلے کے جھٹکے جاری ہیں، زلزلے کے خوف سے ساندورینی جزیرے سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور، بندر گاہ پر ہزاروں افراد کا رش لگ گیا، لوگ خیموں اور کاروں میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

یونان کا معاروف سیاحتی جزیرہ ساندورینی ہر سال لاکھوں سیاحوں کی تفریح کا مرکز ہے مگر گزشتہ 4 روز سے یہ جزیرہ زلزلوں کا مرکز بن چکا ہے۔ گزشتہ 4 روزسے اب تک ساندورینی جزیرے پر وقفے وقفے کے بعد 900 سے زائد زلزلوں کے جھٹکے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں، جن کی شدت 4.8 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

جزیرے پر ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی کر دی گئی ہے۔ اسکولوں بند کر دیئے گئے ہیں۔جزیرے کے مکینوں کو موبائل ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے جزیرے کے مختلف علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جس کے بعد جزیرے کے مکین شدید خوف کے باعث کھلی جگہوں، پر ٹینٹ اور کاروں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہنگامی پروازوں اور بحری جہازوں کے ذریعے اب تک جزیرے سے 10 ہزار سے زائد افراد کو ایتھنزمیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ساندورینی ایک چھوٹا جزیرہ ہے جس کی آبادی صرف 15,500 ہے۔ مگر یہ ہر سال لاکھوں سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ساندورینی جزیرے پر ماضی میں آتش فشا بھی پھٹ چکا ہے اور خوفناک زلزلہ بھی آ چکا ہے۔

جزیرے پر 8 یونیورسٹیوں کے طلبا، ماہرین ارضیات اور سائنسدانوں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ مزید 1 ہفتے تک جاری رہے گا اور شدید ریکٹر اسکیل پر زلزلہ بھی آ سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے کسی بڑے پیمانے پر نقصان سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایمبیولینس، فائر بریگیڈ کی نفری کو بھی ایتھنز سے جزیرے پر بلا لیا گیا ہے اور طبی امداد کے کیمپس بھی بنا دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ابھی تک کسی بھی بڑے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ سینتورینی میں 600 سے زائد زلزلے کے باعث خوف کی وجہ سے 11000 سے زائد افراد سینتورینی چھوڑ چکے ہیں.4.8 شدت کے زلزلوں نے یونانی حکام کو الرٹ کر دیا ہے۔ حکومت نے سینتورینی کے قریبی جزائر پر بھی اسکول بند کر دیے ہیں سینتورینی سمیت 5 جزائر پر ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کر دی گئی.اسکائی ایکسپریس ائیر لائن نے بچوں اور اساتذہ کے لیے سینتورینی سے ایتھنز تک تمام پروازوں کے لیے بلکل مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے .

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ 30 جنوری سے اب تک سینٹورینی میں مجموعی طورپر 700 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں.ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سینٹورینی میں اسکول بند کر دیئے گئے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی ٹیمیں سینٹورینی پہنچ گئی ہیں.ایئر لائن کمپنی نے سینتورینی اور اسکے ساتھ دیگر جزائر میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ کیلئےبدھ 5 فروری سے اتوار، 9 فروری 2025 تک اپنی تمام پروازوں کیلئےاساتذہ اور بچوں کو مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں