یونانی خاتون کے قتل میں مطلوب پاکستانی مرزا علی شان ہالینڈسے گرفتار

یونان پولیس نے3 بچوں کی ماں 35 سالہ یونانی خاتون کے قتل میں مطلوب پاکستانی کو 2 سال بعد ہالینڈ سے گرفتار کر لیا۔ مقتول قتل کے بعد مفرور تھا۔30 سالہ پاکستانی مرزا علی شان ولد ظفر کے نام سے قتل کے جرم میں بین الاقوامی وارنٹ جاری کئے گئے تھے جسے یورو پول پولیس کی مشترکہ مدد سے ہالینڈ کے شہر ہائگ سے گرفتار کر لیاگیا۔

مرزا علی شان 35 سالہ یونانی خاتون کا دوست تھا جسے اس نے لاریسا شہر کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے میں سر پر بھاری وار کر کے قتل کرنے کے بعد روپوشی اختیار کر لی تھی جسے اب ہالینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تہہ خانے سے بدبو آنے پر محلہ داروں نے پولیس کو آگاہ کیا تھا جہاں سے ایک ہفتہ پرانی کمبل میں لپٹی یونانی خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔30 سالہ پاکستانی اب یونانی پولیس کی حراست میں ہے اور اس مقدمے کی سماعت تک جیل میں رکھا گیا ہے۔

مرزا علی شان کا تعلق گجرات لالہ موسیٰ سے ہے اور 2021 میں تھانہ رحمانیہ میں اسے پولیس قتل کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔ پاکستان کے پولیس ریکارڈ میں اس کا اصل نام مرزا شارخ ولد ظفر اقبال بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں