یونانی کوسٹ گارڈز پر بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز تین سال کے عرصے میں بحیرۂ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں، جن میں سے 9 افراد کو جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ نو افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔یونانی کوسٹ گارڈ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days