یونان جانیوالے برطانوی سیاحوں کیلئےسیاحتی مقامات پر ہائی رسک الرٹ جاری

ایتھنز (بیورورپورٹ) یونان کے مشہور سیاحتی مقامات کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور جنگل میں آتشزدگی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اسپین، ترکیہ، البانیہ اور پرتگال میں بھی آتشزدگی سے جانی نقصان ہوا ہے۔ یونان میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور گرمی کی شدت کے ساتھ خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں