یونان :دوسری عالمی جنگِ کی یاد میں “اوخی ڈے” ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

آج یونان بھر میں “اوخی ڈے” ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن یونان میں دوسری جنگِ عظیم 1940 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے، جب یونان میں مقیم اطالوی سفیر ایمانوئیل گرازی نے اس وقت کے اطالوی وزیرِ اعظم بینیتو موسیٰ لینی کا الٹی میٹم یونانی وزیرِ اعظم یانیس میتاکسا کو دیا تھا کہ ملک یونان کو بغیر کسی جنگ کے اطالوی افواج کے حوالے کر دیا جائے۔

تو اس الٹی میٹم کے جواب میں یونانی وزیرِاعظم نے تاریخی الفاظ میں “اوخی” یعنی (نہیں) کا جواب دیا تھا۔ جس کے بعد اٹلی اور یونان کے مابین “گریکو اٹالین” جنگ کا آغاز ہو گیا تھا اور اس طرے سے یونان بھی دوسری عالمی جنگِ عظیم کا حصہ بن گیا تھا۔

اس دن کو یونانی ہر سال بطور “اوخی ڈے” کے نام سے مناتے ہیں اور اپنے ملک سے تجدیدِ عہدِ وفا کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔اس دن ملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے، اسکولوں کے طالبعلم نہ صرف یونانی پارلیمنٹ کے سامنے بلکہ گلی محلوں میں یونانی پرچم ہاتھ میں تھامے پریڈ کرتے ہیں اور پورے یونان میں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، گلی محلوں اور گھروں پر یونانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں