یونان( خالد مغل سے) یونان زبردست ہیٹ ویو کی زد میں ہے، آئندہ چند روز تک ملک بھر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریٹ تک رہے گا۔ شہریوں سمیت آنے والے سیاحوں کو زبردست پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈیموں اور دریاوں میں پانی خشک ہونا شروع۔عالمی موسمیاتی تبدیلی یونان پر زبردست طور سے اپنا اثر دکھا رہی ہے۔
یوں تو ماہِ جون کے آغاز ہی سے یونان گرم ہواوں کی لپیٹ میں تھا اور مختلف سینکڑوں مقامات پر جنگلات اور آبادی والے علاقوں پر آتشزدگی نے تباہی رکھا تھی مگر یونان ایک مرتبہ پھر سے ہیٹ ویو کی زد میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو ملک بھر میں ماہِ جولائی کے آخر تک رہے گی، جس میں درجہ حرارت 39 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہے گا جس کے باعث ایتھنز سمیت ملک کے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ شدید گرمیوں کے باعث ڈیم اور دریا خشک ہو رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی نے آئندہ 3 سالوں تک کا پانی باقی رہ جانے کی تشویش ظاہر کی ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف سیاحتی جزائر پر پانی کی قلت کے باعث سوئمنگ پولز کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ سیاحتی مقامات، عجائب گھر، آکرو پولی کو دن میں بند رکھا جائے گا جبکہ بیرونی مقامات پر کام کرنے والوں کو بھی دن میں کام کرنے سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سیاح اور دیگر شہری سمندر کا رُخ کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی نجانب سے بےگھر افراد کیلئے شہر میں ائیرکنڈشنڈ شیلٹرز کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔