یونان میں قانون کی بالادستی نے ایک مردہ بلی کو بھی انصاف دلا دیا

یونان(خصوصی رپورٹ) بلی کو ہلاک کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا. پڑوسی نے ویڈیو بنا کرویڈیو بنا کر سوشل ویڈیو پر وائرل کر دی جس کے بعد پولیس نے کھوج لگا کر نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز یونان کے شہر تھاسالونیکی میں ایک 34 سالہ یونانی نے بلی کو سڑک پر پہلے ٹھوکریں مار کر حراساں کرتا رہا مگر بلی اس کے ساتھ کھیلتی رہی، جس کے بعد 34 سالہ شخص نے اپنی کار سے اُس بلی کو روندتے ہوئے اس کے اوپر اپنی کار گزار دی جس کیوجہ سے بلی موقع پر ہلاک ہو گئی۔

اس تمام واقعہ کو اُس شخص کے پڑوسی نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد یونان کی مقامی پولیس نے اس نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی اور اسے تلاش کر کے حراست میں لے لیا۔ دوارانِ تلاشی اس شخص کے گھر سے نارکوٹکس، ترازو اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ 34 سالہ شخص کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں