یونان : VOLOS میں ساٹھ ٹن سے زائد مچھلیوں کی ہلاکت

یونان کے علاقے وولوس VOLOS میں مچھلیوں کی ہلاکت۔یونان کے ساحلی علاقے VOLOS وولوس میں ابھی تک مچھلیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے ساحلی علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ بدبو کے باعث علاقے کے مکینوں کو زبردست پریشانی کا سامنا ہے۔ ساحل پہ مری ہوئی مچھلیاں عجیب منظر پیش کرنے لگی۔محتاط اندازے کے مطابق ابھی تک ساٹھ ٹن سے زائد مچھلیاں ہلاک ہوچکی ہیں .

مچھلیوں کی ہلاکت وجہ سے ساحل سمندر پہ ناقابل برداشت بدبو پھیل گئی ہے اور انکی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مچھلیوں کی اموات کی وجہ گزشتہ برس آنے والا طوفانی سیلاب ہے جب کارلا جھیل کے آگے لگے بند اور جال ٹوٹنے کی وجہ سے جھیل کے میٹھے تازہ پانی کی مچھلیاں سمندر میں پہنچ گئی تھیں۔ماہرین کے مطابق جیسے ہی یہ مچھلیاں سمندر میں گرتی ہیں سمندری نمکیات کی وجہ سے انکی موت ہو جاتی ہے۔حکومت کی جانب سے اس صورت حال سے نبٹنے کے لئے فوری طور پہ دو ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں