ابوظبی ( عرب میڈیا)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایران کے حالیہ حملوں اور ان کے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایران نے یو اے ای پر 165 بیلسٹک میزائل، 2 کروز میزائل اور 541 ڈرون طیاروں سے حملے کیے۔ یو اے ای کی مسلح افواج نے اتوار کے روز 20 بیلسٹک میزائل اور 311 ڈرون طیارے مار گرائے۔
وزارت دفاع کے مطابق اتوار کے روز ایران سے فائر کیے گئے 8 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے، جبکہ اماراتی دفاعی نظام نے 2 کروز میزائل ناکارہ بنائے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ 21 ایرانی ڈرونز نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں 3 ایشیائی شہری جاں بحق ہوئے اور 58 اماراتی اور غیرملکی شہری معمولی زخمی ہوئے۔

