اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم نہیں سپریم کورٹ کو تالا لگانے جا رہے ہیں۔انہوں نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک مجوزہ ترمیم کو کوئی بھی وکیل من و عن تسلیم نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر کسی کو اٹھانے پر رٹ دائر نہیں کی جا سکے گی، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، جس عدالت کی تعیناتی سیاسی ہو گی وہ عدالت بھی سیاسی ہو گی۔
ریاست علی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم کل بھی قانون کے ساتھ تھے، آئندہ بھی قانون کے ساتھ ہی ہوں گے، آئینی عدالت کا حلف پی سی او کے حلف جیسا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلاء نہ کبھی جھکے تھے، نہ کبھی جھکیں گے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا کیس آئینی کورٹ جائے گا۔