یہ مرضی کے جج لانا چاہ رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آج تک کوئی قانون اس حکومت نے قواعد کے مطابق پاس نہیں کیا۔ یہ ججز نہیں بڑھانا چاہ رہے بلکہ مرضی کے جج لانا چاہ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ اس وقت صرف بھارت میں سپریم کورٹ کے 33 ججز ہیں۔

انھوں نے کہا یہ لوگ ججز نہیں بڑھانا چاہ رہے بلکہ اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں۔ عوام کی طاقت کے بغیر جو بھی قانون پاس ہوا غلط ہوا ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے کئی افسروں کی حق تلفی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت کی یہ ترمیم ملک اور فوج کےلیے اچھی نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں