یہ میرااعزاز ہے کہ میں ہاؤس آف کامنز میں خطاب کیلئے کھڑی ہوں:اقراخالد

مسی ساگا-ایرن ملز (نمائندہ خصوصی)”آج مجھے اعزاز حاصل ہوا کہ میں 45ویں پارلیمانی سیشن کے پہلےاجلاس میں ہاؤس آف کامنز میں خطاب کیلئے کھڑی ہوں۔میں اپنی خوبصورت کمیونٹی ‘مسی ساگا-ایرن ملز’ کی دوبارہ نمائندگی کیلئےمنتخب ہونے پر نہایت شکر گزار اور عاجز ہوں۔میں آئندہ مدت میں ہماری ترجیحات پر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہوں!”

ان خیالات کا اظہار”مسی ساگا—ایرن ملز سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہونے والی لبرل جماعت کی اقراخالد نے کیا.انہوں نے کہا حلف اٹھانا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔میں پوری محنت اور ایمانداری سے اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں تاکہ ہماری برادری اور پورے کینیڈا کیلئےمثبت اور بامعنی تبدیلی لائی جا سکے۔”

انہوں نے 55.7% ووٹ حاصل کیے، جو کہ 33,448 ووٹوں کے برابر ہیں۔ ان کے قریب ترین حریف کنزرویٹو پارٹی کے میلاد میکائل (Milad Mikael) تھے، جنہوں نے 40.0% ووٹ حاصل کیے۔

اقرا خالد کینیڈا کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق، انصاف، اور خواتین کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کا شمار کینیڈا کی نمایاں پاکستانی نژاد خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں