سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بالی ووڈمیں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں:بھارتی میڈیا

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر کیا بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کی ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ساتھیوں کے ساتھ موجودگی نے بالی ووڈ میں اُن کے متوقع ڈیبیو کی افواہوں کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سارہ ٹنڈولکر کی نئی ویڈیو زیرگردش ہے، جس میں انہیں وینٹی وین کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔

سارہ نے ویڈیو میں نیلا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، وہ کیمروں کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں تاہم وہاں موجودگی سے متعلق سوال پر وہ خاموش رہیں۔

مداحوں نے ویڈیو پر سارہ ٹنڈولکر کی خوب تعریفیں کی اور انہیں ’خوبصورت‘، ’بہت ہی پیاری‘ اور ’شہزادی‘ جیسے تبصروں سے نوازا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ سارہ ٹنڈولکر بالی ووڈ میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، اس کے لیے انہوں نے اداکاری کی کچھ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ کچھ برانڈز کےلیے کام بھی کر چکی ہیں۔

سارہ ٹنڈولکر باصلاحیت ہیں اور انہیں کیریئر سے متعلق خاندان کی مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں