بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے 1 گیند پر 13 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے 1 گیند پر 13 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر یشسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

میچ میں زمبابوے نے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا نے پہلا اوور کرایا۔

انہوں نے پہلی ہی گیند فل ٹاس کرائی جس پر بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔

امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تو بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔

سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، یوں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 1 گیند پر 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی ٹیم 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہرارے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے 42 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 4 – 1 سے اپنے نام کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں