جنگ کی دہشت سے بچنے اور مایوس فلسطینیوں میں امید کی کرن جگانے کی کوشش کرتی ہنستی مسکراتی 10سالہ فلسطینی شیف ریناد عطالہ عزم و ہمت کی مثال بن گئی۔
ریناد عطالہ ناموافق حالات میں بھی خوشی خوشی نت نئی ڈشز بناتی نظر آتی ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔
ریناد عطالبہ نے عرب ویب سائٹ الجزیرہ کو بتایا کہ مجھے کھانا پکانا ہمیشہ سے پسند ہے لیکن جنگ شروع ہونے سے پہلے مجھے اپنے اس مہارت کا علم نہیں تھا۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق ریناد کا کھانا پکانے کا شوق نہ صرف اس کے اپنے لیے بلکہ اسے فالو کرنے والے بہت سے لوگوں کےلیے امید اور خوشی کا باعث بن گیا ہے۔