13 اکتوبر سے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

7 روزہ مہم کیلئے سات ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل، وائرس کی ترسیل روکنے کیلئے انتہائی حساس نگرانی کا حکم

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ، سی او ایجوکیشن، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم کے دوران لاہور کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 7 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ 122 یونین کونسلز اور 20 شاہراہوں پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ڈی ڈی ایچ اوز اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری مہم سے بچوں میں قوتِ مدافعت بڑھ رہی ہے اور پولیو سے پاک لاہور ہمارا قومی فریضہ ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں